۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیۃ اللہ الشیخ محسن علی النجفی

حوزہ/ اہل سنت کے مسلمہ مقدسات کی توہین واضح طور پر ہمارے مکتب میں حرام ہے،مکتب تشیع اسلام کی اصلی اور حقیقی شکل کا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد میں امام بارگاہ جامع الصادق میں عظیم الشان قومی علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جَامعۃ الکوثر و مُفسرِ قُرآن، اُستاذ العلماء،آیۃ اللہ الشیخ محسن علی النجفی نے فرمایا کہ صحیح بخاری وچصحیح مسلم اور اصول کافی کی مشترکہ اور مسلم روایت ہے کہ جس کا مفہوم ہے کہ:
"جس نے کسی دوسرے بھائی کو کافر کہا جبکہ وہ دوسرا شخص کافر نا ہو تو وہ پہلا خود کافر ہو جاتا ہے"

شیخ محسن نجفی حفظہ اللہ نے بیان کیا کہ ہم کسی کو کافر نہیں کہتے اور جو ہمیں کافر کہتے ہیں ہمیں ان پہ ترس آتا ہے۔ ہمیں ان پہ رحم آتا ہے کہ بیچارے اپنا ایمان ضائع کر رہے ہیں۔

نیز یہ بھی فرمایا کہ اہل سنت کے مسلمہ مقدسات کی توہین واضح طور پر ہمارے مکتب میں حرام ہے۔ مزید کہا کہ مکتب تشیع اسلام کی اصلی اور حقیقی شکل کا نام ہے۔ ہماری توحید جیسی کسی کی توحید نہیں۔ ہماری فقہ جیسی کسی کی فقہ نہیں۔ ہمارے عقائد سب سے اعلی ہیں۔ اسلام کی حقیقی شکل کا نام تشیع ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .